بھارتی جریدے کی رپورٹ میں مودی حکومت کا کچا چٹھا عیاں: غازی آباد میں مدارس کے خلاف کارروائی، دارالعلوم دیوبند کو نشانہ بنانے کا منصوبہ

12:49 PM, 5 Jun, 2026

نئی دہلی :بھارت میں مودی سرکار کے زیرِ اثر اقلیتوں، بالخصوص مسلم برادری کے خلاف ریاستی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی جریدے "دی نیو انڈین ایکسپریس" نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور انتقامی حربوں کی سنگین تصویر کشی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش (یو پی) کے ضلع غازی آباد میں مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے سرکاری زمین کا بہانہ بنا کر ایک مدرسے کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا، جبکہ دو دیگر مدارس کو فوری طور پر سیل کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

بھارتی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ مدارس پر ہونیوالے ان پے در پے حملوں کے بعد اب ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے عظیم اور تاریخی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کو بھی مسمار کرنے کی براہِ راست دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس سے خطے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ "دی نیو انڈین ایکسپریس" کی یہ گراؤنڈ رپورٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتہا پسند عناصر مل کر مسلم شناخت اور ان کے مذہبی و تعلیمی اداروں کو مٹانے کی منظم مہم پر گامزن ہیں۔

مزیدخبریں