ڈیل کے بغیر بھی ایران سے یورینیم حاصل کر سکتے ہیں، امریکی فوج پر حملہ ’ریڈ لائن‘ ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

09:15 AM, 5 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایران کو سخت پیغام دیا ہے کہ امریکہ کو ایرانی افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے لیے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، امریکی فوج جب چاہے اسے اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا یورینیم اس وقت بھی امریکی نگرانی میں ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی باقاعدہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ امریکہ کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن اگر امریکی فوجیوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو اسے جنگ کا دوبارہ آغاز سمجھا جائے گا۔

مزیدخبریں