محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

12:21 AM, 5 Jun, 2026

بشکیک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے دوبارہ ملاقات کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی ایس سی او کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔

اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا یہ اجلاس 4 سے 6 جون تک جاری رہے گا، جہاں رکن ممالک کے نمائندے سیکیورٹی، انسدادِ جرائم اور دیگر اہم علاقائی معاملات پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان متعدد دوطرفہ اور غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مسائل کے حل پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں