وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے

09:37 PM, 5 Jun, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے جدہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم کی آمد پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہو گی، جس میں دو طرفہ تجارتی روابط، سرمایہ کاری کے مواقع، اور امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی حکومت کے تعمیری کردار پر اظہارِ تشکر بھی کریں گے۔

جدہ پہنچنے کے فوری بعد وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

یہ بھی واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحی کا مقدس موقع سعودی عرب میں منائیں گے۔

مزیدخبریں