کراچی بار بار زلزلوں کی زد میں , کیا خطرہ بڑھ رہا ہے؟

09:31 PM, 5 Jun, 2025

کراچی: شہر قائد میں زمین کی گہرائیوں سے مسلسل اٹھنے والی لرزشی لہریں سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔ 5 جون کی شب 2.0 شدت کا تازہ زلزلہ، جو ملیر کے قریب ریکارڈ ہوا، ایک اور یاد دہانی ہے کہ کراچی میں زیر زمین تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔

اگرچہ اس زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن ماہرین ارضیات کے لیے یہ تسلسل تشویش ناک ہے۔ یکم جون سے اب تک 29 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ یہ تعداد غیر معمولی ہے، خاص طور پر ایک ایسے شہر کے لیے جو عام طور پر زلزلہ خیز خطے میں شمار نہیں ہوتا۔

کیا کراچی ایک نئے جیولوجیکل فیز میں داخل ہو رہا ہے؟ اور اگر ہاں، تو کیا حکام اور شہری اس کے لیے تیار ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جن پر توجہ دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں