عید الاضحیٰ کے دوران سوئی سدرن کا گیس فراہم کرنے کا خصوصی شیڈول

07:03 PM, 5 Jun, 2025

لاہور، کراچی ، اسلام آبا د:سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ 6 جون کو رات 12 بجے گیس کی بندش کی جائے گی، تاہم عید کے دنوں میں گیس کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

ہفتہ 7 جون کو صبح 5 بجے سے گیس کی سپلائی بحال ہو جائے گی اور عید کے دوسرے روز یعنی اتوار 8 جون گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہے گی۔ عید کے تیسرے روز پیر 9 جون بھی دن بھر گیس فراہم کی جائے گی۔ منگل 10 جون سے معمول کے مطابق گیس کے اوقات کار دوبارہ نافذ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں