اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کابینہ کے اہم وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوگی، جہاں وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔ ساتھ ہی تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ شامل ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عید سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔