آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ اعلان

01:08 PM, 5 Jun, 2025

میلبرن : کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مچل مارش کریں گے۔

ٹیم میں گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ مارکس سٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ادھر پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک صرف ٹیسٹ میچز کھیل کر واپس وطن لوٹ جائیں گے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں