مسٹر بیسٹ شادی کے اخراجات کے لیے ماں سے ادھار لینے پر مجبور

12:10 PM, 5 Jun, 2025

لاہور : دنیا کے مشہور ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کاکہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی والدہ سے پیسے ادھار لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر مسٹر بیسٹ نے لکھا کہ ان کے پاس ذاتی طور پر زیادہ رقم نہیں، کیونکہ وہ اپنی زیادہ تر آمدنی دوبارہ ویڈیوز پر خرچ کر دیتے ہیں۔ ان کے مطابق صرف اسی سال وہ کانٹینٹ پر تقریباً 25 کروڑ ڈالر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مذاق کے انداز میں کہا کہ "اتنا بڑا کاروبار ہونے کے باوجود، شادی کے لیے مجھے اپنی ماں سے پیسے لینے پڑ رہے ہیں۔" مداحوں نے ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے ان کی عاجزی کو سراہا، تو کسی نے کہا کہ یہ پیسے شاید اصل میں پہلے ہی انہوں نے اپنی ماں کو دیے ہوں۔ ایک صارف نے مذاق میں لکھا: "امید ہے یہ کوئی مزاح ہے، ورنہ یہ بات صرف بچے ہی مانیں گے۔"

مزیدخبریں