ہ پاکستان اُن ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے، آصف زرداری

11:58 AM, 5 Jun, 2025

اسلام آباد : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اُن ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں ہمارا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں سیلاب، خشک سالی اور شدید گرمی نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

صدر زرداری نے زور دیا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کا کم استعمال، درختوں کی شجرکاری، ری سائیکلنگ اور ماحول دوست پالیسیوں کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبے "اڑان پاکستان" کے اہداف سے بھی جُڑے ہوئے ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں قدرتی وسائل کا ذمہ داری سے استعمال کرنا ہوگا اور اس چیلنج کا مقابلہ صرف حکومت نہیں، بلکہ پوری قوم کو مل کر کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں