امریکہ نے 12 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دی

11:24 AM, 5 Jun, 2025

واشنگٹن : امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جو اگلے پیر سے شروع ہوں گی۔ خوش خبری یہ ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ انتظامیہ کے مقابلے میں ملک میں مہنگائی کم کی ہے اور روزگار کے مواقع بڑھائے ہیں۔ انہوں نے سابقہ بائیڈن حکومت کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ایک پرامن اور طاقتور ملک ہے جہاں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے کم وقت میں بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امریکہ ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں