امریکہ نے فلسطینیوں کی جنگ بندی کی امید پر پانی پھیر دیا، اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو

10:01 AM, 5 Jun, 2025

 نیویارک: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، اور ایسے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ روکنے اور امداد پہنچانے کی قرارداد پیش کی گئی، مگر امریکا نے اسے ویٹو کر کے فلسطینیوں کی امید ایک بار پھر توڑ دی۔

 یہ قرارداد الجزائر نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے تعاون سے پیش کی تھی، جسے سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ممالک نے منظور کیا، مگر صرف امریکہ کے انکار کی وجہ سے اسے روکا گیا۔  قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی ہو، اور انسانی امداد بلا کسی رکاوٹ کے متاثرین تک پہنچائی جائے، لیکن امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔  

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، اور صرف 24 گھنٹوں میں 45 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔  مزید یہ کہ ایک امریکی امدادی تنظیم نے بھی اپنی امداد کی ترسیل روک دی ہے، جس سے لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں