لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شان مسعود کی کپتانی ختم کر دی گئی ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمدرضوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
فٹنس مسائل کے باعث سعود شکیل سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کی تیاری تسلی بخش ہے اور ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مثبت نتائج کی توقع ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی۔