مظفر گڑھ:مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں افسوسناک بس اور ٹرالر کے تصادم میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والا ٹرالر بے قابو ہو کر اس سے ٹکرا گیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔