ٹرمپ کا طاقتور پیغام: معاشی بل، ایرانی دباؤ اور غزہ معاہدے کی امید

12:01 PM, 5 Jul, 2025

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں ملکی سطح پر "بگ بیوٹی فل بل" کے ذریعے معاشی اور دفاعی پالیسیوں کو نئی سمت دی، وہیں عالمی سطح پر بھی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایرانی اہداف پر حملہ، ابراہم معاہدے کی توسیع، افغانستان کے فیصلے پر کھلی تنقید، اور نوبیل انعام کی خواہش — ان سب کے ساتھ ٹرمپ نے خود کو ایک فیصلہ کن رہنما کے طور پر پیش کیا۔

غزہ کے لیے امداد اور ممکنہ معاہدے کی بات کر کے وہ مشرق وسطیٰ میں امن کا کردار بھی ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر ساتھ ہی ایران کے جوہری خطرے کی نشاندہی کر کے یہ بھی واضح کر دیا کہ امریکا کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں