پنجاب کے سکول 12 جنوری سے کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع کی افواہیں مسترد

10:22 AM, 5 Jan, 2026

لاہور:پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں کسی بھی توسیع کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو بالکل بے بنیاد قرار دیا۔
وزیر تعلیم نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تمام اسکول اور کالجز معمول کے شیڈول کے مطابق اپنی کلاسز دوبارہ شروع کریں گے۔

مزیدخبریں