کراکس: وینزویلا کی فوج نے قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی کارروائی کے بعد ملک بھر میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وینزویلا کی فوج نے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ امریکی کارروائی میں صدر مادورو کی سکیورٹی ٹیم کا ایک بڑا حصہ ہلاک ہوا۔ وینزویلا کے وزیر دفاع نے اس واقعے کو ملک کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔