دھند کی لپیٹ میں لاہور سمیت پنجاب، موٹرویز پر ٹریفک معطل

09:07 AM, 5 Jan, 2026

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس سے نظامِ زندگی متاثر ہو رہا ہے۔
دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر موٹرویز پر ٹریفک کو حفاظتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ شہریوں کو آمدورفت کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں