ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اپنی پوزیشن پر بہت فکرمند ہونا چاہیے ، امریکی صدر

01:22 PM, 5 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اپنی پوزیشن پر بہت فکرمند ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایرانی عوام کے حق میں رہے ہیں اور اگر انہوں نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو آج مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہ ہوتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا اور ایران کے درمیان جمعے کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی طرف سے کوئی پیش رفت کی خواہش دکھائی دیتی ہے، لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ کیا واقعی کوئی مثبت نتیجہ نکلتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع دیا گیا تھا، لیکن وہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکیں۔ اس کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف "آپریشن مڈ نائٹ ہیمر" کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران دوبارہ ایسی کارروائی کا سامنا چاہے گا۔

مزیدخبریں