امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے

03:29 PM, 5 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے ابتدائی طور پر مذاکرات کے لیے استنبول کا مقام منتخب کیا تھا، مگر بعد میں اسے تبدیل کر کے عمان کا انتخاب کیا گیا۔ روبیو نے مزید کہا کہ امریکی مشیر سٹیو وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے معاملے پر بھی بات کرنا ہوگی۔

دوسری طرف، ایرانی حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف جوہری معاہدے پر ہوں گے، اور اس میں میزائل پروگرام کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔

مزیدخبریں