پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین بڑے منصوبوں کے لیے معاہدے

09:06 PM, 5 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان تین اہم ترقیاتی منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، پبلک ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل کے شعبوں میں بہتری لانا ہے۔

ان معاہدوں کے تحت، ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالر کی پراجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) کے لیے 3.8 ملین ڈالر کی فنانسنگ اور بلوچستان کے آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کی گئی ہے۔

یہ معاہدے سیکرٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان معاہدوں کی تصدیق کی۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا ہو گا۔

کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے پاکستان کی حکومت کی عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ملک کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا، اور ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، پانی کے انتظام اور شہری ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ معاہدے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت، مالی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں

مزیدخبریں