سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑی بڑھوتری

07:07 PM, 5 Dec, 2025

کراچی: دنیا بھر اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، اور آج ایک بار پھر اس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 221 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں