سندھ میں صحت کے نظام کی بہتری اور مفت علاج کی توسیع:بلاول بھٹو

05:45 PM, 5 Dec, 2025

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری علاج فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کے علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے اور حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، مٹھی، سیہون اور شہید بے نظیرآباد میں این آئی سی وی ڈی فعال ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے ہر ضلع میں چیسٹ پین یونٹس کھولے جا رہے ہیں اور سائبر نائف کا مہنگا ترین علاج بھی مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے اور ماں و بچے کی صحت کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مالی خودمختاری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سندھ نے سیلز ٹیکس کی وصولی میں ریکارڈ قائم کیا ہے اور وفاق کے لیے مزید ٹیکس جمع کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے ثابت کر دیا کہ صوبے وفاق سے بہتر ادارے چلا سکتے ہیں اور مزید ذمہ داریاں لینے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں