فوج کسی سیاسی جماعت یا ذاتی بیانیے کو فوقیت نہیں دے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر

05:10 PM, 5 Dec, 2025

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی اور دفاعی مفاد کو مقدم رکھتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض افراد اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملک دشمن بیانیہ پھیلا رہے ہیں، جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ فوج کسی سیاسی جماعت یا ذاتی بیانیے کو فوقیت نہیں دے گی اور آزادی اظہار رائے کی حدیں وہاں تک ہیں جہاں ملک و ریاست کے خلاف بیان نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کے درمیان کسی کو دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کیے گئے آپریشنز اور صوبائی پولیس کی قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ انتشار پیدا کرنے والے عناصر ملک دشمن بیانیے کو بڑھاوا دے رہے ہیں، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں