سخت ویزا قوانین کے باعث برطانیہ کی 9 یونیورسٹیوں نے پاکستانی و بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے روک دیے

03:15 PM, 5 Dec, 2025

لندن :برطانیہ کی نو یونیورسٹیوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ سخت ویزا قوانین اور بڑھتے ہوئے اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹس کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

نئے بیسک کمپلائنس اسیسمنٹ کے تحت یونیورسٹیوں کے لیے ضروری ہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ 5 فیصد سے کم ہو، لیکن پاکستانی طلبہ کے لیے یہ ریٹ 18 فیصد اور بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 22 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

داخلے روکنے والی یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف چیسٹر، کووینٹری یونیورسٹی، سنڈرلینڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر اور لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی شامل ہیں۔

یونیورسٹی حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام عارضی ہے اور حالات بہتر ہونے پر داخلوں کی پالیسی پر نظرِ ثانی کی جا سکتی ہے۔ اس دوران، برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور ورکرز کے لیے ای ویزا کا اجرا اور پاسپورٹ میں اسٹیکر کی شرط ختم کر دی ہے۔

ہزاروں طلبہ اس صورتحال کے بعد شدید پریشانی اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں