استنبول : ترکیہ کے ایک عدالتی ملازم نے عدالت کے لاکر سے تقریباً ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر برطانیہ فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اس واردات میں چوری ہونے والی اشیاء میں سونے کی اینٹیں، سونے کے سکّے، زیورات اور دیگر قیمتی سامان شامل تھا۔
13 نومبر کو صبح کے وقت، سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم کو عدالت کے لاکر میں موجود سامان نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد، 19 نومبر کو وہ اپنے خاندان کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔