پاکستان کی فتح قریب، ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، جیت کے لیے صرف 75 رنز درکار

09:07 PM, 5 Aug, 2026

پورٹ آف سپین :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہے۔ پاکستان کو میچ میں کامیابی اور دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کرنے کے لیے صرف 75 رنز مزید درکار ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 117 رنز پر ختم ہو گئی۔ قومی ٹیم کے سپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے بیٹر برینڈن کنگ انجری کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے باوجود قومی ٹیم فتح کے لیے درکار ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز اسکور کیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے 387 رنز بنا کر 43 رنز کی اہم برتری حاصل کی، جو میچ کے فیصلہ کن مرحلے میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔

مزیدخبریں