محسن نقوی کا اسلام آباد میں ایمرجنسی سروسز اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کا حکم

01:15 PM, 5 Aug, 2026

اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کے باقاعدہ فعال نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کیا اور کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کو فوری اور مؤثر امدادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور عوامی سہولت کے لیے دو نئے انڈر پاسز کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں