اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے، یروشلم وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

10:19 AM, 5 Aug, 2026

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمّان پہنچ گئے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق عمّان پہنچنے پر اردن اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اسحاق ڈار آج ہونے والے یروشلم وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

مزیدخبریں