ایران امریکا پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

12:31 PM, 5 Aug, 2026

لندن :ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی اطلاعات نے عالمی آئل مارکیٹ پر اثر ڈال دیا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 8 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی قیمتیں تقریباً 9 فیصد تک کم ہوئیں۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 78 سینٹ کمی کے بعد 74 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر آ گیا، جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 63 سینٹ کمی سے 78 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

مربن کروڈ میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، جس کی قیمت 4 ڈالر 19 سینٹ کم ہو کر 76 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ پیش رفت سے عالمی سپلائی کے حوالے سے توقعات تبدیل ہوئی ہیں، جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔

مزیدخبریں