’بگ باس 20‘ کا پہلا پرومو جاری، شاہ رخ خان کی ممکنہ شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

11:37 AM, 5 Aug, 2026

ممبئی: بھارت کا مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ ایک بار پھر ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ اس کا بیسو اں سیزن جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔ شو کے نئے ایڈیشن میں بھی سلمان خان بطور میزبان نظر آئیں گے۔

منتظمین کے مطابق ’بگ باس 20‘ کا پریمیئر 6 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ نئے سیزن کا ابتدائی پرومو جاری کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں اداکار گھوڑے پر سوار ہوکر شاندار انداز میں انٹری دیتے ہیں اور اپنی مشہور فلم ’کرن ارجن‘ کا حوالہ بھی دیتے ہیں، جس نے مداحوں میں نئے سیزن کے حوالے سے دلچسپی بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب شو میں شریک ہونے والے ممکنہ امیدواروں کے نام بھی زیرِ بحث ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنت زبیر، عرفی جاوید، فیصل شیخ (مسٹر فیصو)، انجلی اروڑہ سمیت متعدد معروف شخصیات سے رابطے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تاہم ابھی تک ’بگ باس 20‘ کے شرکا کی حتمی فہرست سامنے نہیں آئی اور شو انتظامیہ نے کسی بھی نام کی تصدیق نہیں کی۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ کیا بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان اس سیزن میں کسی خاص کردار کے ساتھ نظر آئیں گے یا نہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مداح اب شو کے آغاز اور مکمل کاسٹ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں