نادرا کی جانب سے جانشینی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ مزید آسان

08:50 PM, 5 Aug, 2025

لاہور: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وراثتی جائیداد کے مقام کی پابندی ختم کرتے ہوئے جانشینی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواستیں ملک بھر کے نادرا مراکز پر قبول کرنے کا انتظام کر دیا ہے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق اب ورثاء چاہے جائیداد کہیں بھی واقع ہو، جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست پاکستان کے کسی بھی 186 جانشینی سہولت مراکز پر جمع کروا سکتے ہیں، جو اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔

قانونی ورثاء اپنی شناخت کی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں، جبکہ بایومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔

ماضی میں، جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبے میں دی جاتی تھی جہاں جائیداد موجود ہوتی تھی، لیکن اب اس پابندی کو ختم کر کے درخواست کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کی تفصیلات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں