شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود کی والدہ کی وفات

08:27 PM, 5 Aug, 2025

ریاض: سعودی شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال پیر کے روز ہو گیا ہے۔ سعودی شاہی محل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرحومہ کا جنازہ آج نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کیا گیا، جس کی قیادت ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کی۔ جنازے میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، حکومتی عہدیداروں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

شاہی محل نے مرحومہ کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت کرے۔
 

مزیدخبریں