کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ:شرجیل میمن کا کشمیر پرواضح مؤقف

03:53 PM, 5 Aug, 2025

کراچی:سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دیا جانا سب کی مشترکہ خواہش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شرجیل میمن نے بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی سودے بازی کی مکمل مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں واضح موقف اختیار کیا اور کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ان سے کبھی کوئی غلطی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں