لاہور،کراچی، اسلام آباد :جوں ہی اگست کا مہینہ شروع ہوا، شہر کی فضائیں سبز و سفید رنگ سے رنگنے لگیں۔ ہر گلی اور بازار میں جھنڈیاں، بیجز، ٹوپیاں، شرٹس اور دیگر قومی پرچم کے رنگوں سے مزین اشیاء کی بھرمار ہے۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سب بھی اپنے انداز میں جشنِ آزادی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے کی آمد سے ان کے دلوں میں حب الوطنی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور وہ ملک کی آزادی کی خوشی منانے کے لیے مکمل جوش و خروش کے ساتھ تیار ہو جاتے ہیں۔ بازاروں میں خریداری کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے اور ہر طرف وطن کی محبت کا پیغام گونج رہا ہے۔