باجوڑ میں نئے آپریشن کی ضرورت نہیں، پرانا نیشنل ایکشن پلان جاری رہے گا:طلال چوہدری کا بیان

03:34 PM, 5 Aug, 2025

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا، بلکہ موجودہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت کو کمزور اور فیصلہ کرنے سے قاصر قرار دیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا مسئلہ سکیورٹی نہیں بلکہ حکومتی بزدلی ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جیل سے وزیراعلیٰ کو ہدایت دیتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ وزیر مملکت نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے بلوچستان کی سیاسی قیادت کو بھی متنبہ کیا کہ وہ اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کے دوران، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے لیے واضح جگہ بتائیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل پر کسی بھی حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں