امریکی صدر کے بیان پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا، مودی سرکار پر بھی تنقید

01:48 PM, 5 Aug, 2025

نئی دہلی : امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف (ٹیکس) لگانے کے اشارے کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید پریشانی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا، جسے اکثر "گودی میڈیا" کہا جاتا ہے، نے امریکی صدر پر سخت تنقید شروع کر دی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود پسند، ذہنی مریض اور نااہل تک قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے خلاف جان بوجھ کر سخت رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے بیان نے مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ بھارت جو خود کو تیسری بڑی معیشت ظاہر کرتا ہے، وہ امریکی دباؤ برداشت نہ کر سکا۔ اس سے مودی سرکار کی معاشی حکمتِ عملی پر بھی تنقید ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، گودی میڈیا اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، لیکن ٹرمپ کے حالیہ اعلان نے ان کی سچائی سب کے سامنے رکھ دی ہے۔

مزیدخبریں