امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا

11:43 AM, 5 Aug, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت روس سے بہت زیادہ تیل خرید رہا ہے اور پھر اسے مارکیٹ میں بیچ کر منافع بھی کما رہا ہے، جبکہ اسے اس بات کی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روس کی جنگی کارروائیاں کتنی تباہی مچا رہی ہیں۔

یہ ٹیرف یکم اگست سے نافذ ہوگا اور ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو روس سے فوجی ساز و سامان کی خریداری پر بھی جرمانہ دینا ہوگا۔

بھارتی حکومت نے اس اعلان پر کہا ہے کہ وہ اس کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے اور امریکہ کے ساتھ ایک منصفانہ اور متوازن تجارتی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ بھارت اور امریکہ کئی مہینوں سے تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

مزیدخبریں