ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

12:20 PM, 5 Aug, 2025

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاع دی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور حبس بھرا رہے گا، لیکن بالائی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ان علاقوں میں بعض جگہوں پر تیز موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جو موسم کو خوشگوار بنا دے گی۔

اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ژوب، بارکھان اور خضدار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ باقی سندھ میں موسم گرم اور حبس بھرا رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کریں اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں احتیاط برتیں۔

مزیدخبریں