افغانستان نے سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

12:35 PM, 5 Aug, 2025

کابل : افغانستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات بھی حصہ لیں گے۔ اس کے بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا جو 28 ستمبر تک چلے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کو دو ہفتے کا تربیتی کیمپ دیا جائے گا، جس کے بعد حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اسکواڈ میں کپتان راشد خان کے علاوہ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گل بدین نائب، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، نوین الحق، صدیق اللہ، وافی اللہ، ننگیال خروٹی، شراف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمدزئی اور بشیر احمد شامل ہیں۔

افغانستان کی ٹیم دونوں مقابلوں میں اچھا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

مزیدخبریں