پاکستان نے یوکرین میں پاکستانیوں کی جنگ میں شرکت کے الزامات مسترد کر دیے

10:57 AM, 5 Aug, 2025

اسلام آباد  : پاکستان نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستانی شہری یوکرین-روس جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیے اور نہ ہی پاکستان کو کوئی باضابطہ اطلاع دی گئی ہے، اس لیے حکومت نے یوکرین سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے زور دیا ہے کہ اس تنازعے میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور یہ معاملہ سرکاری سطح پر اٹھایا جائے گا۔ ساتھ ہی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق اس جنگ کا پرامن حل چاہتا ہے اور سفارت کاری کے ذریعے معاملات سلجھانا چاہتا ہے۔

یوکرین کے صدر نے پہلے بھی چین اور شمالی کوریا پر کرائے کے سپاہیوں کے طور پر لڑنے کے الزامات لگائے تھے، جنہیں ان ممالک نے مسترد کیا تھا۔ اب انہوں نے پاکستان سمیت کچھ اور ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔

مزیدخبریں