بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے ،اسھاق ڈار

10:10 AM, 5 Aug, 2025

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کی سخت مذمت کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے، اور 5 اگست 2019 کے بعد ظلم و جبر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے آبادیاتی تبدیلیاں اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں کر کے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور یہ حمایت اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔ اس پیغام کے ذریعے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ان کی حمایت میں کھڑا رہے گا۔

مزیدخبریں