کراچی: منشیات برآمدگی کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر کی غیر حاضری کے باعث سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
ملزم ساحر حسن عدالت میں پیش ہوا، تاہم تفتیشی افسر غیر حاضر رہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے حتمی چالان طلب کیا تھا، لیکن پراسیکیوشن کے اعتراضات پر عبوری چالان واپس کر دیا گیا۔