ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی فعال

01:57 PM, 5 Apr, 2025

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اپنے سائبر ونگ کو ختم کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو فعال کر دیا ہے۔

تمام سائبر ونگ کے مقدمات اور عملہ اب این سی سی آئی اے کے تحت کام کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد سائبر کرائمز کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانا اور تحقیقات میں تیزی لانا ہے۔

مزیدخبریں