نئی دہلی: مودی حکومت کے متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد یہ بل بھارتی صدر کے پاس جائے گا، اور صدر کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔
مظاہرین نے اس بل کو مسلمانوں کے حقوق کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کی جائیدادوں کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار کی مسلم مخالف پالیسیوں کا تسلسل بھارت میں مسلمانوں کے استحصال کا باعث بن رہا ہے۔