خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 158 دہشت گرد ہلاک

12:58 PM, 5 Apr, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ ماہ کی گئی کارروائیوں میں 158 دہشت گرد مارے گئے۔ صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7، اور دیگر اضلاع میں بھی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں سے 123 ایس ایم جی، 29 راکٹ لانچر اور 9 مشین گن برآمد کی گئیں۔

مزیدخبریں