اسلام آباد: پی آئی اے نے حج 2025ء کے لیے قبل از حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار پاکستانی عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
20 ہزار عازمین سرکاری سکیم کے تحت اور 36 ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا اور 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بروقت روانگی اور محفوظ آمد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو سہولت فراہم کی جا سکے۔