پاکستان کی دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش

11:36 AM, 5 Apr, 2025

نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی قونصلر عاطف رضا کے مطابق، یہ ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے۔

عاطف رضا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروپوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے اور ان تنظیموں کو بیرونی مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں