آزاد کشمیر میں نئی کابینہ تشکیل، آٹھ وزراء نے حلف اٹھا لیا، حکومت نے پہلے 100 دن کا روڈ میپ بھی طے کر لیا

09:15 PM, 4 Sep, 2026

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کی نئی آٹھ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے نو تعینات وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں مصطفیٰ بشیر، راجہ ثاقب مجید، سردار میر اکبر، کرنل (ر) وقار نور، اظہر صادق، راجہ ریاست، عمیر نعیم اور عبدالرحمن آرائیں شامل ہیں۔

کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے پہلے 100 دن کے اہداف اور ان کے حصول کے لیے مرتب کیے گئے روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کی روشنی میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ عام آدمی کی مشکلات کم کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ حکومت عوامی مسائل کے حل اور انتظامی نظام میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

مزیدخبریں