بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

05:54 PM, 4 Sep, 2026

راولپنڈی: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، 72 گھنٹوں کے دوران مختلف آپریشنز میں 48 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔ مستونگ میں آپریشن کے دوران 6 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں 26 خوارج ہلاک ہوئے۔ قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 جبکہ سبی کے علاقے بھاگ میں بھی 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2026 کے دوران بلوچستان میں انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں اب تک 1188 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں